۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نےکالعدم جماعتوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے موقف کو سراہتے ہوئے اسے بہترین سیاسی بصیرت اور قومی سلامتی سے ہم آہنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں اور ہر اس اقدام کے شدت کے ساتھ مخالف ہیں جس سے آئین کی تضحیک کا کوئی پہلو نکلتا ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلی سطح وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کے موجودہ سیاسی حالات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نےکالعدم جماعتوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے موقف کو سراہتے ہوئے اسے بہترین سیاسی بصیرت اور قومی سلامتی سے ہم آہنگ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ قومی وقار پر کوئی آنچ نہ آنے دینا نڈر حکومتوں کا خاصا ہے۔ شدت پسندوں گروہوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا دانش و حکمت سے عاری اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں اور ہر اس اقدام کے شدت کے ساتھ مخالف ہیں جس سے آئین کی تضحیک کا کوئی پہلو نکلتا ہو۔

آصف زرداری نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق اعوان بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .